Social

عمران خان کی مدد کرنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں ایسا نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر سعد رفیق کی پریس کانفرنس

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیروں کو خواب آتے تھے، میں نے ، شاہد خاقان عباسی اور راناثناء اللہ نے جیل جانا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری زندگیوں کوئی خطرات لا حق نہیں ، یہ لیڈر نہیں گیدڑ ہے۔عمران خان کی مدد کرنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں ایسا نہیں ہوگا۔
پاکستان انہوں نے نہیں ہمارے بزرگوں نے بنایا ہے۔پوچھنا چاہتا ہوں نوازشریف کو انصاف کون دے گا ،پارلیمنٹ تب مضبوط ہو گی جب سیاسی جماعتیں بات چیت کریں گی۔ماحول ہم نے خراب نہیں کیا،ہم نے ماضی سے ہی سبق سیکھ لیا تھا۔اس بہروپیے نے آکر ماحول خراب کر دیا ہے۔آپ فاشسٹ ہیں آپ کے کہنے پر کچھ نہیں ہوگا۔ہم مجرم بننے کے لیے نہیں بیٹھے،کیوں سسلین مافیا کہا تھا۔
نوازشریف نے کون سا جرم کیا تھا، ترقی انہی کے ادوار نہیں ہوئی۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ اس ملک میں جوتے کھانے کے لیے نہیں پیدا ہوئے۔ عمران خان کو راستہ نہیں ملنا۔ہتھکڑیاں ان کو لگتی ہیں تو کہتے ہیں پولیس والے قتل کر دیں گے۔راستہ بات چیت سے نکلے گا لیکن اس کے لیے ماحول بنانا پڑے گا۔ماحول اس کو بناناپڑے گا جو زیادتی کرتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے۔
ہم سزاؤں کی جانب جائیں گے تو کوئی حل نہیں نکلے گا۔جب تک غلیظ الزامات لگتے رہیں گے بات چیت نہیں ہو سکتی۔قبل ازیں سعد رفیق نے کہا تھا کہ اقتدار کے لیے فاشسٹ عمران خان شیاطین سے بھی اتحاد کر لیتے ہیں، دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔ ٹویٹر اکائونٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ 2018ء میں عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی تو پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہو تا، تمہاری 4 سال کی حکمرانی نے معاشی بنیادیں ہلا دیں، تمہاری 4 سال کی حکمرانی سے ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے، عمران حکومت نے اپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv