
اسلام آباد (نیوزڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرینڈنیشنل ڈائیلاگ ہوتوتمام اسٹیک ہولڈرزشامل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی الیکشن پر مذاکرات کی پیش کش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب کو بیٹھ کربات چیت کرنی چاہیے،نیاعمرانی معاہدہ سامنے آناچاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ صرف پارلیمنٹ نہیں کیونکہ 75سال میں صرف پارلیمنٹ اسٹیک ہولڈرنہیں رہی،خوش قسمتی یابدقسمتی سےملک میں بہت سے اسٹیک ہولڈرزہیں۔ خواجہ آصف نے کہاگرینڈنیشنل ڈائیلاگ ہوتوتمام اسٹیک ہولڈرزشریک ہوں،سب کو بیٹھ کربات چیت کرنی چاہیے،نیاعمرانی معاہدہ سامنے آناچاہیے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف الیکشن پر مذاکرات اورالیکشن کی تاریخ پر لچک دکھانے پر تیار ہوگئی۔
اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ الیکشن پر مذاکرات قومی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی اس کیلئے تیار ہے مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے۔ دوسری جانب شیخ رشید نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیلئے کچھ دن آگے پیچھے کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے اب کچھ نہیں ہوگا، ن لیگ نے بیٹھ کر بات کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا مگر عمران خان کے زمین پر اترنے تک کوئی بات نہیں ہوگی، بات چیت کا ماحول ن لیگ نے خراب نہیں کیا۔
Comments