
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری،یورپین کمیشن نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا،فیصلہ فیٹف کی طرف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے تناظر میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین کمیشن کی طرف سے اپ گریڈیشن منی لانڈرنگ کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف ہے۔ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کر کے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا تھا،فیٹف اہداف کے حصول کیلئے پاکستان نے 14 قوانین بنائے جبکہ 30 سے زائد ریگولیشنز کو پاس کیا۔
یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا،صدر فیٹف ٹی راجہ کمار نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا،اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ممبران پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن تھے، پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا تھا، پاکستان نے اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات اٹھائے تھے، فیٹف اجلاس میں کہا گیا تھا کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
صدر فیٹف نے قرار دیا کہ پاکستان نے 34 نکات پر عملدرآمد کیا،پاکستان اب منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کو بہتر انداز میں روک سکتا ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ قانون پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ فیٹف نے پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا پاکستان کی جانب سے فیٹف کا آخری ایکشن پلان جون 2022 میں مکمل کیا گیا۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار تشکر کیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے پاکستان ک گرے لسٹ سے نجات ملی۔
Comments