Social

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیشن عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے عمران خان کے نئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی اور سابق وزیراعظم کو 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون جج دھمکی کیس میں سیشن عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری آج تک معطل کر رکھے تھے،جبکہ گزشتہ روز بھی سیشن عدالت میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کے فیصلے سے متعلق نظر ثانی اپیل پر سماعت ہوئی تھی،سیشن جج سکندر خان نے اپیل پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کا وارنٹ تبدیلی کا فیصلہ جمع کرایا اور بتایا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تو جاری ہی نہیں کر سکتے،پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے اور فریقین کو نوٹسز جاری کر کے سماعت ملتوی کر دی تھی۔ خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج ملک امان نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv