Social

دہشت گردوں کی پاکستان سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ،4 جوان شہید،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) دہشت گردوں نے پاکستان سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی ہے،واقعہ پاک ایران بارڈر کے جلگئی سیکٹر میں پیش آیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوںکے حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے،شہداء میں نائیک شیر احمد،لانس نائیک محمد اصغر،سپاہی محمد عرفان اورعبدالرشید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی بارے ایرانی حکام سے رابطے کیے جا رہے ہیں،رابطوں کا مقصد مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دوران آپریشنز 5 دہشتگرد ہلاک کیے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کئے،سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد جہنم واصل کیے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کئے تھے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا،انٹیلی بیسڈ آپریشن میں 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا،مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv