Social

پاکستان کی سیاسی اور سپریم کورٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور سپریم کورٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے،ایک طبقہ آئین پر حملہ آور ہو چکا ہے تو دوسرا طبقہ انصاف کیلئے عدالت کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمٰی آئین کی تشریح کا اختیار رکھتی ہے،پوری قوم ججز سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں وکلا سپریم کورٹ میں موجود ہیں،آئین کے بغیر ملک میں جنگل کا قانون ہو گا جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آئین دیا اور ان کا نواسہ بلاول بھٹو آئین توڑنے کا فیصلہ کیے بیٹھا ہے،آج ذوالفقار بھٹو کے نام نہاد جانشین آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت ہر اجتماع سے خوفزدہ ہے،وکلاء کو سپریم کورٹ آنے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں انتہائی غیر ضروری ہیں۔

وکلاء اگر آئین اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں،اس پر ریاست کو وکلاء کا شکر گزار ہونا چاہیے،لیکن یہاں حکومت ہی آئین سے خوفزدہ ہے اور عدالت کو کام کرنے سے روک رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کررہی ہے۔ الیکشن ایکٹ کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے،یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر 7 کیسز ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں،میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا حالانکہ میں لاہور میں تھا ہی نہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv