Social

ملک ریاض کی طرف سےملنےوالے 500 ارب روپے کا کیا کرنا چاہئیے؟ہاؤسنگ سوسائٹی بنانی چاہئیے۔ رؤف کلاسرا کا مشورہ

لاہور(نیوزڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک اور بولڈ سٹیپ لینا چاہئیے۔اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے عمران خان کو ملک ریاض کے ساتھ بیٹھ کر ایک ڈیل کرنی چاہئیے۔عمران خان کو چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو کہنا چاہئیے کہ اس سے قبل حکومتیں اور صحافی آپ کو لوٹتی رہی ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہو گا۔
عمران خان کو ملک ریاض کی سربراہی میں ایک ٹیم بنانی چاہئیے جو نیا ہاؤسنگ اسکیم مانیٹر کرے۔ رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ عمران خان 500 ارب روپے ملک ریاض سے لیں اسے فنڈ میں رکھیں اور پھر ملک ریاض کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کریں ورنہ تو کسی فلیٹ کا سر نہیں ہونا اور کسی کا منہ۔

ملک ریاض 500 ارب میں لاکھوں فلیٹس بنا کر دے سکتے ہیں۔

اگر آپ نے ملک ریاض کی طرف سے ملنے والے یہ پیسے کسی فنڈ میں ڈال دئیے تو پھر یہ ضائع جائیں گے۔عمران خان کو ملک ریاض کی طرف سے ملنے والے پیسوں کو غریبوں کے لیے نیا شہر بنانے میں لگانے چاہئیےکیونکہ یہ ویسےبھی غریبوں کے ہی پیسے ہیں۔واضح ہو گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن نے کراچی کی زمین کے عوض 435 ارب روپے دینے کی نئی پیشکش کی تھی۔بحریہ ٹاؤن عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین عملدرآمد رکنی بنچ نے کی۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ 435ارب روپے کی پیشکش بظاہر اچھی نہیں لگ رہی۔وقت ختم ہو چکا ہے ،آئندہ سماعت پر ڈیل نہیں ہو گی۔بحریہ ٹاؤن خود آفر بڑھانا چاپے تو بڑھا سکتا ہے۔آئندہ سماعت پر فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔بحریہ ٹائون کے وکیل نے کہا ڈیل نہ بھی ہولیکن ڈھیل ضرور ہونی چاہیے جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا اب آپ پیسے ڈھیلے کریں۔ اس سے قبل بحریہ ٹاون نے سپریم کورٹ کو 12 سال میں 405 ارب روپے ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv