Social

سی سی پی او لاہور کی جے آئی ٹی میں پیش ہوں،جے آئی ٹی لاہو ر ہائیکورٹ میں چیلنج ، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے سی سی سی پی او لاہور کی جے آئی ٹی میں پیش ہوں،جو خود ظل شاہ قتل کیس کا مرکزی مجرم ہے وہ تفتیش کرے گا کہ ظل شاہ کو کس نے قتل کیا، فواد چوہدری نے ٹریٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ اس جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف لاہور کے تھانوں میں درج توڑ پھوڑ اور پولیس تشدد کے مقدمات کی تفتیش کے معاملے پر جے آئی ٹی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو آج طلب کر رکھا ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو دوپہر ایک بجے سی سی پی او آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ جن دیگر رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے ان میں فواد چوہدری،حماد اظہر،فرخ حبیب،میاں اسلم اقبال اور یاسمین راشد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا تھا۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری،حما اظہر اور فرخ حبیب سمیت دیگر کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ فواد چوہدری نے جے آئی ٹی کے طلب کرنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا لاہور میں جے آئی ٹی کا کوئی نوٹس نہیں ملا،اگر نوٹس ملا تو عدالت سے رجوع کروں گا،سی سی پی او لاہور خود ظل شاہ قتل میں محسن نقوی کے ساتھ ملزم ہیں،وہ اس مقدمے کی تفتیش کیسے کر سکتا ہے، نگران پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی،جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس،سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv