Social

آرمی چیف، ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں سے ملاقات ۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر تعیناتی فوجیوں سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کے ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا۔

آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال ، فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوجی اہلکار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ کشمریوں کے امنگ، یو این قرادادوں کے مطابق تنازع کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔پاک فوج پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کے لیے پُرعظم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv