Social

گوگل کا پاکستانیوں کیلئے لاکھوں ڈالر مالیت کی سکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عالمی مقبول سرچ انجن گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا۔ معاہدے کی یاداشت پر کوئٹہ میں دستخط کر دیئے گئے۔کوئٹہ میں گوگل حکام، محکمہ تعلیم اور محکمہ محنت و افراد قوت کے نمائندوں نے گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ کے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کئے۔

گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک ہزار سکالر شپس فراہم کرے گی۔معاہدے کے تحت گوگل پراجیکٹ مینجمنٹ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، آئی ٹی سپورٹ، ایڈوانس بزنس انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور ڈیزائننگ کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا سکالرشپ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو گھروں میں بیٹھ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوکریوں کے مواقع ملیں گے ،چیف سیکرٹری نے گوگل کو کوئٹہ میں بھی اپنا دفتر کھولنے کی تجویز دی۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv