
کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں نیو چالی جنریٹر مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ آر کے اسکوائر عمارت میں دسویں فلور پر لگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو چالی جنریٹر مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں مختلف دفاتر موجود ہیں۔آگ عمارت کی 10 ویں منزل پر لگی ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل بھی پہنچا دی گئی ہے۔
عمارت میں موجود لوگوں کو اسنارکل کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔عمارت میں ایک درجن سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند افراد کے بیہوش ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ریسکیو رضاکار 3 بیہوش افراد کو اسپتال منتقل کر چکے ہیں۔
۔آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔اس وقت تک 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
Comments