Social

عام انتخابات سے قبل صوبائی الیکشن ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، چوہدری سرورسابق گورنر پنجاب کا مشورہ

دبئی (نیوزڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کے لئے زیر قاتل ہوں گے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے عام انتخابات ایک دن کرائے جائیں کیوں کہ عام انتخابات کی بجائے ایک یا دو اسمبلیوں کے انتخابات ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی چاہیے۔
حال ہی میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرنے والے سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کہتے ہیں کہ اس وقت ملک کے خراب حالات کے باوجود سیاستدان اکٹھے بیٹھے کو تیار نہیں، ملک کو مسائل سے نکالنے اور خوشحالی کے لیے اکٹھے بیٹھنا ہو گا، میں ملک کی تمام قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کا آغاز کریں، اقتدار کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے وہ جسے چاہیں منتخب کریں، میں نے جہاں سیاست کی وہاں پارٹی ممبران ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں، یورپ میں پارٹی چیئرمین کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتا ، ریسکیو 1122 کا ادارہ بنانے میں بھی میرا کردار تھا، ہماری حکومت آئی تو 5 برس میں ملک کا قرض اتار کر دکھاؤں گا، تعلیم صحت زراعت سمیت تمام شعبوں کو ترقی دیں گے، ملک میں انصاف لانے کے لیے پولیس اصلاحات کی ضرورت ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر خود کو درست کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میری انڈراسٹینڈنگ نہیں ہوسکی، اگر ایک ہفتہ تعلقات ٹھیک تھے تو دو ہفتے خراب رہے، عمران خان کے پاس سرور فاؤنڈیشن سے متعلق بڑا جھوٹ بولا جاتا تھا، جتنی فنڈریزنگ ساڑھے تین سال میں ہوئی اس سے زیادہ پچھلے چھ ماہ میں فنڈریزنگ کی ہے، جب میرے بیٹے کوایشو کا پتا چلا تو میرے بیٹے نے کہا آپ نے سرور فاؤنڈیشن کی وجہ سے تعلقات خراب نہیں کرنے۔
چوہدری سرور نے عمران خان کی سیاست سے متعلق کہا کہ تحریک انصاف اس وقت جتنی خوش فہمی کا شکار ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت لے جائے گی تو یہ اتنا آسان کام نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نے ایک دن محسوس نہیں کیا کہ ہماری جماعت اقتدار میں ہے، اس کو تھانیدار، پٹواری تک نہیں پوچھتا تھا، وہ بے یارومددگار تھے، اگر عمران خان امیدوار ہوگا تو اس کیلئے وہ اپنی جان ماریں گے لیکن جب پی ٹی آئی کا دوسرا امیدوار ہوگا تو وہ پوچھیں گے کہ آپ نے ساڑھے تین سال اقتدار میں ورکرز کیلئے کیا کام کیا ہے،جس کی وجہ سے الیکشن جیتنے میں مشکلات ہوں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv