Social

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نااہل قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو تقریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔آج وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے عہدے سے فارغ کر دیا۔دورانِ سماعت عدالت میں سردار تنویر الیاس کے تین متنازع کلپ بھی دکھائے گئے۔تنویر الیاس نے عدالت کے روبرو کہا کہ میرے الفاظ سے دل آزاری ہوئی تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔عدالت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی۔

عدالت نے سردار تنویر الیاس کو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نا اہل قرار دیا ۔جب کہ عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔اس سے قبل جب وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی عدالت میں پیشی کیلیے مظفرآباد آمد ہوئی تو اس موقع پر وزراء حکومت ، ممبران اسمبلی سمیت پی ٹی آئی رہنماء بھی ہمراہ تھے۔عدالت کے باہر کارکنان کی جانب سے فقیدالمثال استقبال کیا گیا تھا۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv