Social

کوئٹہ، آپریشن کے دوران فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کےنتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے میں پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن میں انسدادِ دہشتگردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
کچلاک آپریشن میں ایک مبینہ ملزم بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق کچلاک آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے۔علاقے میں سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔علاوہ ازیں گذشتہ روز کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر بڑی شدت کے ساتھ دھماکا ہوا تھا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، دھماکا رش کے اوقات میں ہوا ، پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوئے، دھماکے میں جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک بچی بھی شامل تھی، جبکہ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاربھی شال ہیں۔ دھماکے سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
اسی طرح دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز اور ریسکیوٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچیں، جنہوں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے سے متعلق شواہد اکٹھے کئے گئے۔ کوئٹہ شاہراہ اقبال دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv