Social

سعودی ولی عہد سے نواز شریف کی ملاقات ، مریم نواز بھی موجود

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی ۔
خیال رہے کہ قائد ن لیگ میاں نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے۔اعلی سعودی حکام اور مدینہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلی افسران نے استقبال کیا ۔ حسین نواز ،مریم۔نواز و خاندان کے دیگر افراد بھی ساتھ شامل ہیں۔نوازشریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جن کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔

نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزار رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے تقریباً 5 برس بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔اس موقع پر مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر اور والد نواز شریف کے ہمراہ مزید تصاویر سامنے آئیں۔مریم نواز نے والد کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جبکہ جنید نے اپنی والدہ مریم کے ساتھ تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔جبکہ (ن )لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں ادھوری ہیں، اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی سیاسی مہم میاں محمد نواز شریف ہی چلائیں گے جس کے لیے وہ جًلد پاکستان پہنچیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv