Social

اشتعال انگیز تقاریر کیس،علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

شکار پور (نیوزڈیسک) علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکار پور کے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں پیش کیا گیا،پولیس نے سابق وفاقی وزیر کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا اور انہیں سکھر سینٹرل جیل میں بھیج دیا۔
عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو 26 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ یاد رہے کہ شکار پور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریرکا مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزسندھ پولیس نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 18 اپریل کو شکارپور میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

سندھ پولیس نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا،علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کیا،گرفتار افراد نے بیان دیا کہ برآمد اسلحہ رہنما پی ٹی آئی نے فراہم کیا تھا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے بیان کی تصدیق کے لیے علی امین کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے،عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف بھکر،لاہور اور اسلام آباد کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv