Social

وزیراعظم کا نواز شریف اور مریم نواز کو فون، عمرہ ادائیگی اور عید کی مبارکباددی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریفنے قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی کو عمرہ ادائیگی اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں بھی عمرہ ادائیگی اور عید کی مبارک باد پیش کی ،ذرائع نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ہے،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کیساتھ ہونے والی مشاورت اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق زیر سماعت کیس سے متعلق آگاہ کیا ،ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے پنجاب الیکشن کیس میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اورمذاکرات سے متعلق ججز کے ریمارکس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،نواز شریف نے وزیر اعظم کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv