Social

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک دن الیکشن کے مطالبے کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کے مطالبے کے لئے 25 اپریل کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم قام صدررانا فاروق سعید نے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے منگل کو وسطی پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 3 بجے مقامی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں اور دیگر صوبوںمیں الگ الگ انتخابات قبول نہیں،الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں، پورے ملک سے بیک وقت ایک پیغام جانا چاہیے، ان مظاہروں میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ز اور عہدیدار بھر پور اس نداز میں شرکت کر کے کامیابی یقینی بنائیں، پنجاب اور دیگر صوبوں میں الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔
اسی حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مجھے پنجاب میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، زور زبردستی الیکشن کرایا گیا تو ملک کیلئے خطرناک ہوگا، مذاکرات میں عدالت اور اسٹیبلشمنٹ کو نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا تجربہ ہے، ہم تو پہلے بھی بھگت چکے ہیں، ماضی میں جب بھی عدالتوں نے مداخلت کرکے سیاسی فیصلے کئے متنازع ہوئے، عدالتی راستہ اور ہوتا ہے جب کہ سیاستدانوں نے ممکنات میں سے راستہ نکالنا ہوتا ہے، مذاکرات کرنا سیاسی قوتوں کا کام ہے انہیں کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اور ہماری پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر سے بات ہوئی، اسد قیصر نے کہا 26اپریل کو ملاقات کریں گے، سیاسی جماعتوں کے قائدین 26اپریل کو ملیں گے، شاہ محمود قریشی کو چاہیئے کہ اسد قیصر سے پوچھیں، سیاسی تلخی موجود ہے اس میں کوئی شک نہیں، عمران خان نے بڑی محنت کے ساتھ تلخی پیدا کی ہم اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مجھے پنجاب میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، زور زبردستی الیکشن کرایا گیا تو ملک کیلئے خطرناک ہوگا، مذاکرات میں عدالت اور اسٹیبلشمنٹ کو نہیں ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا ماضی تلخ تھا لیکن اکٹھے بیٹھے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv