Social

معاملات کنٹرول سے باہر نہیں امید ہے جلد حل ہو جائیں گے،سراج الحق

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سراج الحق کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کیلئے تیار ہیں،مسئلہ ہے کہ کب ہوں گے؟ مذاکرات میں جلدی کے بجائے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اے آر وائے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں عام آدمی کا نقصان ہو رہا ہے،ہم چاہتے ہیں ملک اور عام آدمی بچ جائے۔
حکومت اور اپوزیشن تو پہلے بات کرنی کو تیار نہیں تھی،آپس میں لڑنے اور فساد برپا کرنے سے افرا تفری پھیلے گی،ہم نہیں چاہتے ہیں کہ سیاسی قوتوں میں جھگڑا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود بھی کہہ رہی ہے کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی حل نہیں،حکومت نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو شامل کرنے کی کوشش کی۔

انا کے اسپیڈ بریکر کو توڑنا پڑے گا جو رکاوٹ بنا ہوا ہے،غلطیاں سب نے کی ہیں پی ٹی آئی کو بھی احساس ہوا ہے۔

سراج الحق کا نشاندہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اپنے کندھوں کے بجائے سیاسی جماعتوں پر ہی بوجھ چھوڑے،معاملات کنٹرول سے باہر نہیں امید ہے جلد حل ہو جائیں گے،سیاسی تنازعات کا حل سپریم کورٹ سے جڑا نہیں ہے۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں انتخابات 90 روز میں کرانے کی مدت طے ہے،سپریم کورٹ کے حکم پر آج مذاکرات ہوتے ہیں تو خیر مقدم کریں گے۔
مذاکرات کیلئے ہمیں بلائیں گے تو ہم حاضر ہیں لیکن جو بھی مذاکرات ہوں گے آئین کے اندر ہوں گے۔ جبکہ فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت عظمٰی بھی آئین تبدیل نہیں کر سکتی،سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ملنا چاہیے،ایسا ہوا تو کوئی بھی حکومت الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہیں کرے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv