Social

ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہوں گے،وزیراعظم کا دو ٹوک مؤقف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی منحرف ارکان بھی شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء اور کابینہ ارکان کیلئے الگ ہال میں کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
شہباز شریف نے عید کی مبارکباد دی اور ملکی مجموعی صورتحال ارکان پارلیمنٹ کے سامنے رکھ دی۔ وزیراعظم نے خطاب میں دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہوں گے،پارلیمنٹ سپریم ہے اس کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا۔ حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل یقینی بنائے گی،پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے اٹارنی جنرل نے ملاقات کی،اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو آج سپریم کورٹ میں ہونے والی عدالتی کارروائی بارے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے،اٹارنی جنرل اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کے درمیان مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا،مذاکرات آج شام چھ بجے سینیٹ سیکرٹریٹ میں شروع ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر مذاکرات میں شریک ہوں گے تاہم حکمران اتحاد کی طرف سے مذاکرات کیلئے نام سامنے نہیں آئے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) مذاکرات کا حصہ نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج مذاکرات ہوتے ہیں تو خیر مقدم کریں گے،مذاکرات کیلئے ہمیں بلائیں گے تو ہم حاضر ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv