Social

اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا۔ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراض رول اوور کر دئیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت 3 مئی تک منظور کی۔ عمران خان نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔سابق وزیراعطم عمران خان نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شدید سیکیورٹی تھریٹس ہیں جس وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کی بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے اور ہائیکورٹ آج ہی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے۔ جب کہ عدالت پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم قانون پر چل رہے ہیں، مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں۔جو قانون شکنی کر رہے ہیں وہ ہم جیسے نہیں۔ہم نے آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا۔
قمر باجوہ کا شکریہ جنہوں نے ان کو ہم پر مسلط کیا۔14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گا۔ آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہو گا اس کی بات چلے گی۔ہم نے ہمیشہ سب فیصلے سپریم کورٹ کے مانے ہیں۔ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ڈی ایم کے خلاف۔ہمارا ان سے کوئی موازنہ نہیں۔مجھے بہت سی چیزیں پتہ ہیں مگر یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔ پہلے دن سے کہہ رہا تھا مذاکرات الیکشن کی تاریخ پر کر سکتا ہوں۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی موجودگی میں کہا کہ دونوں کو کہہ رہا ہوں حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن چاہے تو ہی بات کریں۔یہ دوبارہ اکتوبر ستمبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv