
لاہور(نیوزڈیسک) آئی جی پنجاب کے پی آر او نایاب حیدر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر نایاب حیدر کو گرفتار کر لیا گیا۔
نایاب حیدر کو بیٹے اور دیگر دو افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔نایاب حیدر کو تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
Comments