Social

دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے محور پاکستان کی عوام ہیں، دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم ذمہ داری پاکستان کے ساتھ وفاداری،مسلح افواج کو تفویض آئینی کردار سے وابستگی ہے۔
ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ کچھ مقدس نہیں۔کوئی فرض مادرِ وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں۔فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔

عوام اور مسلح افواج کے رشتے کو قائم وسائل رکھا جائے گا۔

عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم و دائم رکھا جائے گا۔ ریاست کے محور پاکستان کی عوام ہیں،ہمیں اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں واضح فرق روا رکھنا ہوگا۔پاک فوج کے غیور ،سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یاوسائل سے مرعوب نہیں ہوتے۔افواج پاکستان اپنے مضبوط قوت ارادی ،وعدہ پروردگار،اسی کے تابع فرمان ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں،بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے۔دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔جب کہ آرمی چیف نے قرانِ مجید کی سورہِ بقرہ کی آیہِ کریمہ کے ایک حصے کی تلاوت کی، جسکا ترجمہ ہے کہ : " کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی"


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv