Social

مذاکرات کی ناکامی پر پی ٹی آئی کا بڑی تحریک و لانگ مارچ کا اعلان۔ فواد چوہدری کا ٹویٹ

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔


خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ الیکشن کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کی گئی اور اس حوالے سے مشاورت کی گئی کہ حکومت کے ساتھ الیکشن کیلئے مذاکرات کرنے چاہئیں یا نہیں۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی وفد حکومت کے الیکشن سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پولیس آپریشن حکومت کی مذاکرات روکنے کی سازش ہوسکتی ہے، اگر مذاکرات کا عمل ختم کئے گئے تو سپریم کورٹ میں حکومت کو موقع مل جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذاکرات سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے، مذاکرات جاری رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv