Social

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی تجویز کردہ تاریخیں سامنے آ گئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی تجویز کردہ تاریخیں سامنے آ گئیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی وفد نے پی ٹی آئی وفد کو 15 سمتبر کو ملک بھر میں انتخابات کرانے کی تجویز دے دی جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 15 جولائی کو ملک بھر میں انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی۔ پی ٹی آئی نے 14 مئی سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کی تجویز دی۔
حکومتی اتحاد نے 15 جولائی کو اسمبلیوں کی تحلیل کی تجویز دی۔فریقین نے تاریخوں اور اسمبلیوں کی تحلیل پر قائدین سے مشاورت کے لیے وقت مانگا۔حکومتی اتحاد نے معاشی صورتحال نگران سیٹ اپ پر نہ ڈالنے کی تجویز دی۔اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

مزید مذاکرات سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد ہو سکتے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی حکومت نے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے۔پی ٹی آئی نے بجٹ پیش کرنے کی شرط پر نیم رضامندی ظاہر کر دی۔اجلاس میں اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ پر اتفاق نہ ہونے پر مذاکرات میں تعطل آیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہو سکیں گے۔ پی ٹی آئی نے ن لیگ سے اپنی صفوں میں ا تحاد لانے کی بات کی۔
پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ ن لیگ کے کئی وزراء کے ریووں کی وجہ سے بداعتمادی پیدا ہو سکتی ہے۔حکومتی کمیٹی نے وفاقی وزراء کے منفی بیانات کو غیر ضروری قرار دیا۔دوسری جانب قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور ن لیگ کی مہم نیب ترامیم کی سماعت کرنے والے بینچ کی تحلیل کیلئے ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک کے مستقبل کا فیصلہ سڑکوں پر ہو گا،ن لیگ کی اندرونی سیاست مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv