Social

مجھے گرفتار کرنے کا فیصلہ ہو چکا،سارا ڈرامہ مجھے آئسولیٹ کرکے گرفتار کرنے کے لیے ہو رہاہے،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 9 مقدمات میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔عمران خان قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچے۔عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے گیٹ پر روک لیا گیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مجھے پکڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ مجھے آئسولیٹ کرکے گرفتار کرنے کے لیے ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں گرفتاری کے لیے تیار ہوں۔
جب کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کیلئے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاؤں میں سوجن کے باوجود جا رہا ہوں کیونکہ عدالت نے طلب کیا ہے،مجھے وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی،وزیر آباد جے آئی ٹی کو اسی لیے سبوتاژ کیا گیا،اب مراد سعید ان کے نشانے پر ہے۔

سابق وزیراعظم نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اور آئین کے لیے ریلیاں کرنے والا ہوں،ملک بچاؤ،آئین بچاؤ اور سپریم کورٹ بچاؤ ریلیاں ہوں گی،ایک بار پھر پورے پاکستان کو کال دے رہا ہوں۔ ہفتے کو ساڑھے 5 بجے پورا پاکستان ایک گھنٹے کیلئے باہر نکلے،پورا پاکستان چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلے گا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ججز کیخلاف ہر قسم کی حرکتیں اور پروپیگنڈا کرتے ہیں،اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے،مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کر دیا اور آئین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔
حکمران الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں اس لیے چیف جسٹس کیخلاف جا رہے ہیں،مہنگائی اور بیروزگاری کے خوف کی وجہ سے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔خیال رہے کہ آج عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv