Social

پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے، وزیراعظم

لندن(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جو انتہائی پریشان کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں بھی عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا، پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات توڑے تھے، بلاول کا بھارت جانے کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہوا، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv