Social

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی ملاقات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پیر کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون پاکستان اور یورپی یونین ددنو ں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv