
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے آفاق احمد کی وساطت سے ایک ہی نوعیت کی دو مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔وکیل نے استدعا کی کہ درخواستوں کو کسی دوسرے بینچ میں منتقل کر دیا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ منتقلی سے مراد کیا ہے،کیا اسے سنگل بینچ یا فل بینچ کو بجھوایا جائے۔
وکیل نے استدعا کی کہ اسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دیا جائے۔ عدالت کے روبرو درخواست گزارمحمد آفاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے،آئین کے تحت نااہل شخص کسی سرکاری،حکومتی عہدے یاسیاسی جماعت کی سربراہی نہیں کرسکتا۔نااہلی کے بعدعمران خان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ کے عہدے پررہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں رکھتے۔استدعاہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے۔مزید استدعا ہے کہ عدالت تحریک انصاف کو نیاچیئرمین مقرر کرنے کا بھی حکم دے۔
Comments