Social

فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر پتھراؤ

فیصل آباد (نیوزڈیسک) فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر پتھراؤ، پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور گھر پر پتھراؤ کیا ۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ بھی کیا گیا ، جس کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے ایم پی اے عدیل احمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بی بی سی اردو کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عمران خان کا ایک ریکارڈڈ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کارکنوں کو اپنی گرفتاری کے بعد حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنے کی ہدایت کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے حلقے کے کارکنوں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv