Social

پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا ، پولیس حکام

پشاور (نیوزڈیسک) پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےنشاندہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ 10 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنزہارون الرشید کا کہنا تھاکہ مظاہرین کوریڈ زون کے اندر داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب رہے، ریڈ زون سے باہر چاغی پہاڑ کا ماڈل جلا دیا گیا۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے زیرو ٹالرینس ہوگی، سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری و نجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شرپسندوں اور غنڈا گردوں سے قانون کے مطابق ڈیل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv