
لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی و اینکر آفتاب اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔آفتاب اقبال کی صاحبزادی عائشہ نور اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کچھ گاڑیاں آئیں اور والد کو پکڑ کر لے گئیں۔
۔یہاں واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور آفتاب اقبال میں گہری دوستی بھی ہے۔
آفتاب اقبال اکثر حکومت پر بھی تنقید کرتے رہتے ہیں۔اس سے قبل عمران ریاض خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔عمران ریاض خان کی گرفتاری 3 ایم اے او کے تحت عمل میں لائی گئی۔عمران ریاض خان کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ عمران ریاض خان کو ڈی سی سیالکوٹ کے حکم پر سیالکوٹ جیل میں 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
عمران ریاض خان کے قانونی معاملات دیکھنے والے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کے ڈیٹنشن آڈر کو عدالت میں چیلینچ کیا جانے کے لئے درخواست تیار کر کے دائر کی جائے گی-
۔ گذشتہ شب عمران ریاض نے ایک ویڈیو پیغام میں بھی بتایا تھا کہ میرا پیچھا کیا جا رہا ہے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں لہذا مجھے ملک سے باہر جانا پڑے گا۔
میرے رشتے داروں اور ٹیم ممبرز کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔میری گرفتاری کے لیے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ارشد شریف کو بھی اسی لیے ملک چھوڑنا پڑا جب ان کو بولنے نہیں دیا گیا،مجھے بھی اس لیے ملک سے باہر جانا پڑ رہا ہے کیونکہ یہاں مجھ پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، مجھے بولنے کا حق نہیں دیا جا رہا۔
۔خیال رہے کہ عمران ریاض کو اس سے قبل بھی سائبر کرائم کیس گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Comments