Social

پاکستان سے قرض پر بات چیت جاری ہے، پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کا عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز

واشنگٹن(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو قرض دینے کے معاملے پر عالمی ادارے بلوم برگ نے آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ کیا جس دوران آئی ایم ایف نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا۔آئی ایم ایف ترجمان نے بلومبرگ کو واضح کہ پاکستان کیساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کی جانب سے بات چیت میں تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv