Social

کابینہ کے بیشتر اراکین کا وزیراعظم کو ملک میں فوری ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ، کابینہ اراکین کا مشورہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا تو اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔جیو ٹی وی کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔
اراکین نے کہا ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔وزیراعظم کوئی اقدامات کریں۔جس پر وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتا ہوں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔دوسری جانب نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے میدان میں آ گئے، محسن نقوی نے لاہور شہر کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی ہمراہ تھے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پولیس جوانوں کی فرض سے لگن اور جذبے کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب و لاہور پولیس کے بہادر جوانوں پر ناز ہے۔ آپ اپنے فرائض محنت اور پروفیشنل ازم سے سر انجام دے رہے ہیں۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی نے فرائض سرانجام دینے والے پولیس جوانوں کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کے روزمرہ معمولات میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ آپ اسی طرح مزید ہمت سے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں، ہم سب اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv