Social

پنجاب پولیس نے لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کی استدعا کر دی ،پولیس

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب پولیس نے لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کی استدعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پنجاب میں درج مقدمات ایک ہی جگہ سننے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخوست گزار کی جانب سے مؤقف اپنا گیا کہ عمران خان کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں،پنجاب میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے،درخواست گزار کو عدالت پیشی کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے 4 مئی تک درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کیخلاف اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے 29 مقدمات درج کیے ہیں،پنجاب میں 9 مقدمات درج ہیں جس میں دو مقدمات میں سابق وزیراعظم کو بے گناہ قرار دیا گیا،تفتیشی افسر نے عمران خان کو 2 فروری کو نوٹس جاری کیا۔

دوران سماعت پنجاب پولیس حکام نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان درج مقدمات میں شاملِ تفتیش ہو چکے ہیں،شواہد کے حصول کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مطلوب ہے۔

پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پر مزید تین مقدمات درج کیے گئے،مجموعی طور پر صوبے میں عمران خان کیخلاف 9 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو متعلقہ عدالتوں سے عبوری ضمانت کیلئے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب القادر یونیورسٹی کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں نیب اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے اور عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv