Social

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسند وں کی شناخت کر لی گئی

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں جناح ہاؤس کو جلانے،توڑ پھوڑ،قیمتی اشیاء اور دستاویزات چوری کرنے والے شر پسند وں کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کر لی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اب تک کچھ شرپسندوں کی شناخت ہو گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پر تشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ شر پسند افراد میں اویس مشتاق،عباد فاروق،محمد حاشر اور جہانزیب خان شامل ہیں،شر پسندوں کیخلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پر تشدد کارروائیوں میں 150 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے،زخمی اہلکاروں میں لاہور کے 63،راولپنڈی 29،فیصل آباد 25 اور گوجرانوالہ کے 13 پولیس افسران و اہلکار شامل تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں 22،راولپنڈی 18،فیصل آباد 15،گوجرانوالہ 3،سیالکوٹ 5،بھکر 2،ملتان 4 اور اٹک میں 1 گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شر پسند عناصر رعایت کے مستحق نہیں،تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کر کے گرفتار کر رہے ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی قتل اور اقدام قتل سمیت 20 دفعات کے تحت لاہور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا،مقدمے میں کہا گیا کہ میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال نے پرتشدد جتھوں کی قیادت کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv