
اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کوٹ کو کارروائی سے روک دیا۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے کہ جج صاحب نے کہہ دیا ہے یہ ہم شواہد کے دوران دیکھیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے کیا فنڈنگ دی ہے؟ خواجہ حارث نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے کوئی فنڈنگ نہیں دی،حقائق واضح ہیں کہ الیکشن کمیشن نے کمپلینٹ کی منظوری باضابطہ طور پر نہیں دی۔
خواجہ حارث نے استدعا کی کہ عدالت توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع جاری کرے۔
عدالت نے استدعا منظوری کرتے ہوئے عدالت میں پیش کی گئی گزارشات کو آرڈر کا حصہ بنا دیا اور توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو جاری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں چییرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ سیشن جج دلاور ہمایوں نے فرد جرم موخر کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
عمران خان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نےعمران خان پر فرد جرم عائد کی اور پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ جبکہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ہمایوں دلاور خان نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں دو درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کیا تھا
Comments