Social

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، انٹر بینک میں14 روپے سستا ہو گیا

کراچی (نیوزڈیسک) اونچی اڑان بھرنے کے بعد ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 14 روپے سستا ہو گیا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سیاسی صورتحال،درآمدات کا دباؤ اور ترسیلات زر میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی تھی،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 78 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 297 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 301 روپے ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری اور ملک میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے بعد ڈالر کو بھی پر لگ گئے تھے۔

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا اور ڈالر نے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔

قبل ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں 7 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 297 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اسی طرح انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں بھی ڈالر 290 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جب کہ 9 مئی کو انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔
بینک دولت پاکستان نے کہا کہ 99 پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 284.84 روپے پر جا پہنچی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بتایا کہ منگل کو1.20 روپے کے نمایاں اضافے سے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 284.05 روپے سے بڑھ کر 285.25 روپے ہو گئی تھی،اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 288 روپے سے بڑھ کر 290 روپے ہو گئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv