Social

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد گرفتار،تعلق کالعدم داعش اورٹی ٹی پی سے ہے

رحیم یار خان (نیوزڈیسک) پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ دہشتگرد سلمان، شیر زمان، ملک اسرار، شیر خان کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے گیے۔ کومبنگ آپریشنز میں گیارہ ہزار پانچ سے زائد افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ۔۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب مسلم باغ میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ عصمی عرف وفا بھی مارا گیا۔ 12 اور 13 مئی کو مسلم باغ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، دوران آپریشن جو 6 دہشتگرد مارے گئے ان میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب سرغنہ عصمی عرف وفا بھی شامل ہے، دہشتگرد عصمی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

ہلاک دہشتگرد سرغنہ بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، عصمی عرف وفا نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو اُرماڑہ، بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، اکتوبر 2020 میں بھی کئی گاڑیوں کو بُوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ عصمی عرف وفا نے جون 2021 میں بلوچستان کے علاقے حوشاب میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا، نومبر 2021 میں حوشاب میں ہی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بھی رہا، مئی 2022 میں عصمی عرف وفا نے فائرنگ کے متعدد واقعات میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv