Social

عمران خان کی گرفتاری پر جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی خود عمران خان نےکی تھی، احسن اقبال

نارروال (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی خود عمران خان نےکی تھی، انہوں نے کہا کہ جب آپ سے رسیدیں مانگی جاتی ہیں توآپ جناح ہاؤس جلادیتے ہیں، عمران خان آپ کو جواب دینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب آپ سے رسیدیں مانگی جاتی ہیں توآپ جناح ہاؤس جلادیتے ہیں، عمران خان آپ کو جواب دینا چاہیے اور رسیدیں دینی چاہئیں، آج پاکستان ایک شدید بحران میں ہے، عمران خان نے ہرادارے کو تباہ کر دیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کاسوشل میڈیا من گھڑت مہم کے ذریعےملک کو سوڈان بنانا چاہتا ہے، ملک دشمنی پر شرم آنی چاہیے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نےکہا کہ کارکنان نے ٹارگٹ اور ڈیوٹی پر پہنچ کر ٹاسک پورا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نے بدترین کرپشن کی، ساٹھ ارب کا جواب دینا پڑےگا، پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز نے جناح ہاؤس، ایم ایم عالم کا تاریخی جہاز اور ریڈیو پاکستان جلا ڈالا، دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے کے اپنے حساب کا وقت آیا تو رونے لگے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv