
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ اپنی کرپشن کا حساب دیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سالہا سال پر محیط ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کررہا تھا۔ عمران خان اپنی کرپشن کا حساب دیں. عمران خان ادھر ادھر کی من گھڑت باتیں چھوڑیں اور شامل تفتیش ہوں۔ مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے موجودہ ملکی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
اجلاس میں آرمی چیف سمیت سول و عسکری قیادت شریک ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہ سمیت دیگر متعلقہ وزراء بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
اجلاس میں انٹیلی جنسوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ قومی اہمیت اور سلامتی سے متعلق امور زیرغور آئیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کورہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر خطاب میں قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مستقبل میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمیں امن واستحکام کیلئے اپنی کاوشوں کا جاری رکھنا ہوگا، امن کو خراب کرنے والی قوتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
پشاور پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ منصوبہ بندی پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، افواج پاکستان تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نو مئی کے سیاہ دن کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والے عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آرمی چیف نے غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرنے والوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ دشمن عناصر کی جانب سے افواج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنا دیں گے۔
Comments