Social

چیف جسٹس نے عمران خان کو ’’ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ‘‘ کہنے کی وضاحت کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کو ’’ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ‘‘ کہنے کی وضاحت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کیا کہ ’’ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ‘‘ کافی عرصے کے بعد آپ میری عدالت میں آئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ’’ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ‘‘ یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں،مجھے ’’گڈ ٹو سی یو ‘‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب اور اخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے،ادب اور اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس سول مقدمے کی سماعت کے دوران دئیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان سپریم کورٹ پیشی کیلئے پہنچے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ ’’ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘‘ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت حکومتی وزراء نے آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی کے ریمارکس پر تنقید کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان کو تحفظ دینے کیلئے عدلیہ آہنی دیوار بن گئی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کر کہا آپ سے مل کر خوشی ہوئی،کبھی ایسا ہوا ایک ملزم عدالت آئے اور جج صاحب کہیں آپ سے مل کر اچھا لگا۔عدلیہ کو از خود نوٹس کی عادت پڑ گئی ہے،عمران خان فاشسٹ ڈکٹیٹر ہے،ایجنڈا بنایا گیا تھا کہ عمران خان 10 سال جمہوری لبادے میں آمر رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے کیس میں سزا سنائی گئی،نواز شریف اور مریم نواز روز عدالتوں میں پیشی کیلئے حاضر ہوتے تھے،پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،جو چیلنجز ورثے میں ملے کابینہ اس سے نمٹنے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا،کیا کچے کے ڈاکوؤں کو بھی دیکھ کر کہا جائے گا کہ ’’آپ کو دیکھ کر خوشی ؛؛


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv