Social

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کو پاکستان آنے سے روک دیا، پارٹی ذرائع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے جنہیں عمران خان نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہبازگل سمیت دیگر رہنماؤں کو 2 ہفتے تک ملک واپس نہ آنیکی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب تک پارٹی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، پاکستان واپس آنیکی صورت میں آپ کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔رہنما پی ٹی آئی مخدوم طارق نے کہا کہ قیادت کی جانب سے حکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv