Social

نگران پنجاب حکومت نے عمران خان سے25 نام نہاد پی ٹی آئی شہداء کی لسٹ مانگ لی۔ نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر

لاہور(نیوزڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے عمران خان سے25 نام نہاد پی ٹی آئی شہداء کی لسٹ مانگ لی ہے۔ ٹویٹر پر اعلامیہ حکومت پنجاب میں کہا گیا کہ پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی کے ان 25 نام نہاد شہداء کی لسٹ مانگی ہے جن کے نام پر انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد اینٹھے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر کہا کہ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔یاد رہے پاک امریکن کمیونٹی نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے 25 پی ٹی آئی ورکرز کے اہل خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کی عمران خان کی اپیل پر 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز جمع کرلیے۔

اس حوالے سے عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں پاک امریکن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور فنڈ قائم کرنے پر ڈاکٹر نصراللہ اور اسد فیضی کا خصوصی شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی،چیئرمین نیب کی منظوری سے پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 7 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید برآں نیوزایجنسی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمی خان کے خلاف لیہ میں 5 ہزار 261 کنال اراضی کے کیس کی تحقیقات تیز کردیں۔عمران خان کی بہن عظمی خان نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں اپنے اور اپنے خاوند احد مجید خان کے نام پر 2 مختلف انتقالات کے ذریعے زمین خریدی۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق پانچ ہزار 261 کنال زرعی اراضی صرف 13کروڑ 15لاکھ 25 ہزار روپے میں خریدی گئی اور سرکاری خزانے میں دو چالانوں کے ذریعے چند لاکھ روپے جمع کروا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
معاملے کے انکشاف کے بعد رات گئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے اے سی ،اے ڈی سی آر ،تحصیلدار سمیت دیگر افسران کے ہمراہ دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے کر لاہور منتقل کر دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv