Social

ظلِ شاہ قتل کیس،یاسمین راشد ،فرخ حبیب ، محمود الرشید کی ضمانتیں خارج

لاہور (نیوزڈیسک) عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتیں خارج کردیں۔

ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظلِ شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔عدالت کی جانب سے سنائے گئے محفوظ فیصلے کے مطابق ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی گئیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے فواد چوہدری اور راجا شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3جون تک توسیع کردی ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv