Social

کور کمانڈر ہاؤس میں فوجی وردی پہننے والے شرپسند کے خطرناک انکشافات۔جان محمد نامی شر پسند کا ویڈیو پیغام

لاہور (نیوزڈیسک) 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں فوجی وردی پہننے والے پی ٹی آئی کارکن کا ہوشربا بیان سامنے آ گیا۔ احتجاج کی آڑ میں جان محمد نامی شر پسند نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا اور یونیفارم کی تضحیک کی۔کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنے والے پی ٹی آئی کارکن جان محمد کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔جان محمد نامی شرپسند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا۔
عمران خان نے زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹینگ کی اور منصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے یہ اور یہ کام کرنے ہیں۔جب عمران خان گرفتار ہوئے تو شیخ امتیاز نے تمام کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنے کو کہا۔

اعجاز چوہدری ، یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال موجود تھے۔

پی ٹی آئی کارکن نے دعویٰ کیا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری ہمیں کور کمانڈر ہاؤس کے گھر کی جانب جانے کا کہتے رہے۔جان محمد نامی شرپسند نے کہا کہ توڑ پھوڑ کے دوران مجھے یونیفام ملتا ہے ، میں نے وہ پہن کر ویڈیو بنائی۔میں نے کور کمانڈر کی شرٹ پہنی جب کہ حسان نیازی نے پینٹ پکڑ لی،بعدازاں وہ یونیفارم کی شرٹ جلا دی۔

۔
دوسری جانب جناح ہاؤس،عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 1500 شر پسندوں کی جیو فیسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ شناخت کا عمل نادرا اور دیگر اداروں کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس نے 500 کے قریب شر پسند عناصر کو گرفتار کر لیا،گرفتار شر پسند عناصر کی مدد سے ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv