
اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے آڈیو لیکس کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ 92نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس اختر منیب، جسٹس شاہد وحید اور حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے عابد زبیری کی درخواست پر نمبر الاٹ کردیا، درخواست پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے 19مئی کو سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز کی آڈیو لیکس انکوائری کیلئے تین کمیشن تشکیل دیا تھا۔
دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق وفاقی حکومت نے لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز طلب کیے جانے پر تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ لیک آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 8 آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو جمع کروائی گئی ہیں۔ جسٹس فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے انکوائری کمیشن میں جمع کروائی گئے افراد کے نام فہرست میں پہلا نام سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا نام شامل ہے،فہرست میں وکیل خواجہ طارق رحیم، صدر سپریم کورٹ عابد زبیری ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، صحافی قیوم صدیقی ،سابق وزیراعظم عمران خان ور جمشید چیمہ ،چیف جسٹس کی خوشدامن ماہ جیبیں نون، اہلیہ خواجہ طارق رحیم رافیہ طارق ،سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب اور ابوذر مقصود چدھڑ ، سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کا نام بھی شامل ہے۔ اٹارنی جنرل آفس نے آٹھ مبینہ آڈیوز سے متعلق 12 ناموں کی فہرست تیار کی۔
Comments