Social

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ،گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کرنے کا حکم

لاہور (نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ اے آروائی نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی کے دو وارنٹ جاری ہوئے، پہلا وارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن عدالت دوسراوارنٹ آج 26 مئی کو جاری کیا ہے۔
عدالت نے چودھری پرویزالٰہی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے حکم پر پولیس چودھری پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی ہے، حفاظتی ضمانت کی درخواست اینٹی کرپشن کے مقدمے میں دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا جا رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے،پرویز الٰہی کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا تھا کہ پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ جعلی ہے، پرویز الٰہی نے او پی ڈی کی پرچیاں لگائیں جو جعلی ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب کی میڈیکل رپورٹ درست ہے،اینٹی کرپشن والوں نے جواب موصول نہیں کیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پرویز الٰہی ٹی وی پر تو نظر آ رہے ہیں جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ فوٹیج پرانی ہیں۔ اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا،عدالت نے حاضری معافی کی درخواست بھی خارج کر دی تھی۔ جبکہ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر بھی گئی تھی،پرویز الٰہی گھر پر موجود نہیں تھے،گھر کی تلاشی کے بعد پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس چلی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv