Social

ابرارالحق اور سیف اللہ نیازی نے بھی تحریک انصاف اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماؤں ابرارالحق اور سیف اللہ نیازی نے بھی تحریک انصاف اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا ہے، ابرارالحق نے کہا کہ سیاست میں وقت ضائع کرنے کی بجائے سوشل ورک پر توجہ دینا چاہتا ہوں ،سیف اللہ نیازی نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی، صحت اور فیملی پر توجہ دینی ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی ابرارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ہی والدین نے حب الوطنی کا درس دیا، شہداء کی اسٹوری سنتے تو فخر ہوتا تھا، راشد منہاس شہید ، میجر عزیز بھٹی شہیدوہ ہمارے ہیروز تھے، ہر مسلمان کی تصور کیا ہم بھی فوج میں جائیں گے۔
بچپن سے ہی اپنی فوج کے ساتھ جذباتی وابستگی رہی ہے۔ اس کی جھلک ہر رویے سے آتی ہے۔ میں حج کرنے گیا تو سب نے کہا کہ ہماری دعائیں کرنا ، میں نے اپنے لئے شہادت کی دعا کی۔

ہرسال سہارا فیڈریشن میں شہدا کی فیملیز کو بلاتے ہیں تحفے تحائف دیئے جاتے ہیں۔ پھر میں سیاست میں آیا جس کا مقصد شہرت حاصل کرنا نہیں، بلکہ وزیراپنا تعارف کراتے کہ میں فلاں وزیر ہوں۔

میں نے اپنی جوانی وقت سب سہارا کو دیا، اربوں کے منصوبے ہیں ۔ سیاست میں آنے کا خواب بڑے لیول پر سوشل ورک کرنا تھا۔ لیکن سیاست میں جو کردار تھا وہ نہیں کرسکا، پھر کیوں اپنا وقت ضائع کروں۔9 مئی کے واقعات شاید ہی کوئی ہوگا جن کی مذمت نہیں کی ہوگی، ان واقعات میں آگ ، شہدا کی یادگاروں کو جلاتے توڑ پھوڑ کرتے دیکھا، ان کو تقریرکرکے تلقین کی کہ ایسا نہ کیا جائے۔
اگر ہم نے اس طرح کے رویے جاری رکھے توسیاست کیسے ہوگی؟ پھر پاکستان کیسے آگے بڑھے گا؟9مئی کے واقعات کے نتیجے میں جو جذبات کو ٹھیس پہنچتے ہوئے دیکھ کر ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سوشل ورک کیلئے سیاست بھی چھوڑ سکتا ہوں۔ پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے ، ملک وسائل سے مالا مال ہے۔ سول وملٹری تعلقات ماں باپ کی طرح ہوتے ہیں، ان کی تعلقات اولاد پر اچھے خوشگوار تعلقات چھوڑتے ہیں، میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ، ابرارالحق دیس سے محبت کیلئے کلام سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء سیف اللہ نیازی نے کہا کہ میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھے اپنی زندگی، صحت اور فیملی پر توجہ دینی ہے۔ پچھلا ایک سال بہت دباؤ رہا ہے، 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv