Social

مراد راس کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان،آبدیدہ ہو گئے،سابق وزیر تعلیم پنجاب کی پریس کانفرنس

لاہور (نیوزززڈیسک) پی ٹی آئی رہنما مراد راس بھی پارٹی کو خیر باد کہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا،مراد راس پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی پی ٹی آئی کی تشدد زدہ سیاست کو نہیں مانتے۔
مشکل دن ہے آج عمران خان اور تحریک انصاف سے راستے جدا کر رہے ہیں،جو 9 مئی کو ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2013 کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا اور الیکشن جیتا،5 سال اپوزیشن کی،2018 میں دوبارہ الیکشن ہوئے۔ 2018 میں الیکشن جیتا اور وزیر تعلیم بنا۔ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اداروں کے ساتھ لڑائی ہو،اختلافات ہوتے ہیں جنہیں بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے۔

مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے اور سب نے یہاں رہنا ہے،15 سال پی ٹی آئی کو دئیے لیکن فیملی کو ترجیح نہ دی،ہم نے پارٹی میں سالوں لگائے ہماری پہلی ترجیح پاکستان تھی۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے،انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے نکل کر زبردستی پریس کانفرنس نہیں کر رہی،میرا پی ٹی آئی کے ساتھ سفر آج اختتام پذیر ہو گا۔
عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ٹِشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینکنا عمران خان کا مشغلہ ہے،تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے دوستوں کو ڈستے ہیں،عمران خان کے ایجنڈے کی میں بھی گواہ ہوں۔یہ سب سے پہلے دوستوں کے دشمن بنتے ہیں۔ انہوں نے عدلیہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ’’داماد کورٹ‘‘ بن چکی ہیں،کچھ ’’ساسو ماں‘‘ کورٹ بن چکی ہیں۔ساسو ماں کورٹس کی اس دہشت گرد کی شر پسندی کی جانب بھی نگاہیں اٹھنی چاہیئں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv